ترکی اور شام کی سرحد پر کشیدگی، امریکا نگرانی کرے گا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں کرد پیپلز ڈیفنس یونٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ترکی اور شام کی سرحد پر کرد جنگجوؤں اور ترک فوج کے درمیان فائرنگ کے واقعات کے بعد امریکا نے دونوں ملکوں کی سرحد کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’حمایۃ الشعب‘ کے سربراہ شرفان کوبانی نے کہا کہ ترکی کی سرحد کے قریب الدرباسیہ قصبے میں کرد جنگجوؤں اور امریکی حکام کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت امریکی فوج ترکی اور شام کی سرحد کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ نہیں کرے گی تاہم اس حوالے سے رپورٹ سینیر امریکی فوجی عہدیداروں تک پہنچائی جائے گی۔

قبل ازیں استنبول میں ’اٹلانٹک کونسل‘ کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوآن نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ہم ترکی اور امریکا کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب وہ حال ہی میں شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی حمایت اور مدد پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشاہ بنا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں