شامی فرشتے ایلان کردی کی تصویر یادگاری سکے پر کس نے سجائی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے یادگاری سکے پر سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے ننھنے شامی ایلان کردی کی وہ تصویر شائع کی ہے جس میں ترکی فوجی ننھنے فرشتے نعش ہاتھوں میں اٹھائے نظر آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایلان کردی کی لاش 2015 کو ترکی کے ایک ساحل پر ملی تھی۔ ایلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام میں جاری خانہ جنگی کے ہاتھوں تنگ آ کر یورپ پناہ کی تلاش میں سمندر کے راستے محو سفر تھا۔

ترکی سے نشریات پیش کرنے والے ‘NTV’ کے مطابق ننھنے ایلان اور ترکی فوجی کی تصویر کو فن لینڈ کے یادگاری سکے پر شائع کرنے کا مقصد انسانی حقوق کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ شامی لڑکا ایلان الکردی ترکی علاقے بودروم میں 2 ستمبر 2015 کو سمندر میں ڈوب کر شہید ہوا۔ یورپ ہجرت کا خواب آنکھوں میں سمائے سمندری سفر کرنے والا خاندان کا صرف ایک فرد یعنی ایلان کا والد ہی بے رحم سمندری موجوں کے تھپیڑوں سے محفوظ رہ سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایلان کردی کی ساحل سمندر پر پڑی لاش کی تصاویر شائع ہونے پر عالمی سطح پر وسیع پیمانے کا ردعمل دیکھنے میں آیا جس میں شامی جنگ سے جان بچانے کی خاطر یورپ جانے کے خواہش مند مہاجرین سے اظہار یکجہتی کیا جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں