سعودی عرب کے خلاف ایرانی سازش کا انکشاف، ایک ایرانی لیڈر کی زبانی
ایرانی ملیشیا ’’ عماریون‘‘ کے سابق سربراہ مہدی طائب کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔اس میں انھوں نے ایران کے توسیع پسندانہ عزائم اور سعودی عرب کے علاقوں پر چڑھائی کی سازش کا پردہ چاک کیا ہے۔
مہدی طائب نے اس ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ایران دس لاکھ فوجیوں کے ساتھ سعودی عرب پر چڑھائی کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ اس کے علاقوں پر قابض ہونا چاہتا ہے۔
انھوں نے اس منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نےنجران ، جازان اور عسیر کے پہاڑی علاقوں اور وادیوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کی جانب چڑھائی کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ وہاں سے ہتھیاروں اور طبی آلات کو چُرانا اور پھر فوری طور پر واپس آنا چاہتا ہے۔
مہدی طائب کے بہ قول سعودی علاقوں سے ایرانیوں کے ممکنہ انخلا کا عرصہ دس دن سے دو ہفتے تک ہوگا تا کہ اس کے فوجی سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کے جوابی حملوں سے بچ سکیں۔
ان کی ویڈیو میں ایرانیوں کی سعودی علاقے میں ممکنہ دراندازی کی کچھ تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔اس منصوبے کے مطابق سعودی فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو توپ خانے اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔ چار سو کلومیٹر کا طویل زمینی اور صحرائی فاصلہ طے کر کے دارالحکومت الریاض اور ساحلی شہر جدہ کی جانب چڑھائی کی جائے گی۔
عماریون ملیشیا کے سابق سربراہ کی اس ویڈیو سے یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔یہ ویڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ یمن میں لڑائی کہیں وسیع تر ہے اور یہ سعودی عرب کے اپنے دفاع کے لیے بھی ہے۔
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے العربیہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں اس موضوع پر اظہار خیال کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران یمن سے سعودی عرب کی جانب دراندازی کرنا چاہتا ہے۔
-
ایران عالمی دہشت گردی کا امام ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز
تمام ممالک ایران کو الگ تھلگ کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں: ڈونلڈ ٹرمپ
بين الاقوامى -
ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کو ...
بين الاقوامى -
"ایران سے عداوت عقل مندی نہیں، قطر کے اسرائیل سے تعلقات اچھے ہیں"
امیر قطر الشیخ تمیم آل ثانی کا فوجی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
مشرق وسطی