متحدہ امارات میں پاکستانی کو اقدام قتل کے جرم میں عمرقید
متحدہ عرب امارات کی ایک اپیل کورٹ نے غیرملکی شہری کے اقدام قتل کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو عمر قید اور سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ابو ظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ کی طرف سے صادر ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملزم پر مچھلی کے شکار کے لیے استعمال ہونے والی بندوق سے ایک غیرملکی شہری کے قتل کی کوشش کا جرم ثابت ہوا جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم پر امارت میں ایک فلیٹ اور اور کار کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے آگ لگانے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے چھ اماراتی قیدیوں کو وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کردہ اصلاح سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ان پر دہشت گردی کے الزامات عاید کیے گئے تھے جس کے بعد ان کے پاسپورٹس ضبط کرلیے گئے ہیں۔
-
متحدہ عرب امارات میں قطر کی تمام خبری ویب گاہوں پر پابندی
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے قطر کے تمام میڈیا ذرائع کی ویب گاہوں پر پابندی ...
بين الاقوامى -
امارات: باصلاحیت پیشہ ورانہ ماہرین کی کشش کے لیے نیا ویزا نظام
متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نئے نظام کا اعلان کر کے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیران ...
مشرق وسطی -
امریکا : القاعدہ کی مدد گار یمنی کمپنی اور اس کے مالکان پر پابندیاں عاید
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے بھی یمنی کمپنی کے اثاثے منجمد کردیے
بين الاقوامى