شام کے تمام فریقوں میں سیاسی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں: پوتین

روس نے شام میں اپنے جدید ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں: شہریوں سے گفتگو میں انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ہم شام میں جاری بحران کے سیاسی حل اور قیام امن کے لیے تمام فریقوں کے درمیان ایک عمل شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وہ جمعرات کے روز روسی شہریوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ روس کے شام میں وسطی مدت کے منصوبوں میں سے ایک شامی مسلح افواج کی صلاحیت کار کو بہتر بنانا ہے اور اس وجہ سے شام میں روسی فوجی اڈوں پر تعینات روسی فوجیوں کو کہیں اور منتقل کیا جا سکے گا۔

صدر پوتین نے کہا کہ شامی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کے بعد بھی روسی ایوی ایشن جہاں ضرورت پیش آئی،اس کی مدد جاری رکھے گی۔

انھوں نے اس گفتگو میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس نے شام میں اپنے جدید ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں اور اس سے کمپلیکس کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔اس کے علاوہ روسی فوج کو شام میں لڑائی کا ’’ انمول‘‘ تجربہ حاصل ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں