شاہ سلمان سے گفتگو کے بعد دلچسپ چیزیں وقوع پذیر ہورہی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں دلچسپ چیزیں وقوع پذیر ہورہی ہیں۔
انھوں نے سوموار کو ایک ٹویٹ کیا ہے:’’گذشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سے مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بات ہوئی تھی۔اس کے بعد دلچسپ چیزیں ہورہی ہیں‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا ہے کہ وہ سوموار کے روز جرمنی اور فرانس کے عہدہ داروں سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔صدر ٹرمپ اسی ہفتے ہیمبرگ میں جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔