سعودی ولی عہد سے امریکی ایلچی کی ملاقات ، داعش مخالف جنگ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے منگل کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے تحت روابط پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز الحویرینی ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الہمدان ، اور عرب اور خلیجی امور کے وزیر مملکت ثامر السبہان بھی موجود تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے نائب معاون وزیر خارجہ مائیکل ریٹنی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل بات چیت میں شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں