’سوشل میڈیا پرسعودیہ کے خلاف ہرزہ سرائوں کو بے نقاب کریں گے‘
خلیجی ممالک کی پریشانیاں جلد دور ہوں گی: القحطانی
سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مملکت کے خلاف سرگرم عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ممالک سوشل میڈیا پر سرگرم عناصر کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کریں گے۔ بلیک لسٹ میں شامل ہر اجرتی قاتل کو بے نقاب کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعود القحطانی نے کہا کہ خلیجی ممالک کی پریشانیاں اور ان کے دکھ جلد دور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری مشکلات کا حل بہت دور دیکھتے ہیں مگر ہمیں وہ جلد قریب نظرآ رہا ہے‘۔
القحطانی نے کہا کہ ’ٹوئٹر‘ پر بلیک لسٹ ہیش ٹیگ میں آنے والے ناموں کی چھان بین جلد شروع کی جائے گی۔ آج کے بعد ان سماج دشمن عناصر کو جس نے فالو کیا تو اس اس کے نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر صارفین پر زور دیا کہ وہ بلیک لسٹ میں شامل اجرت پر سعودی عرب کے خلاف 'بھونکنے والوں' کو بے نقاب کرنے میں مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دہشت گردی کے خلاف سرگرم ان کے اتحادی جو کہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں۔
ادھر دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی الحقطانی کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ القحطانی کی قطری بحران کے حوالےسے آواز انتہائی موثر ہے۔ یہ درست ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ عرب اتحاد کے خلاف سوشل میڈیا پر کرائے پر لوگ بھرتی کیے گئے ہیں۔
بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہر دہشت گرد اور دہشت گردی کی معاون، ایجنٹ اور اجرت پر عرب ممالک کے خلاف کام کرنے والے سب بلیک لسٹ ہونے چاہئیں۔
-
یمنی ارکان پارلیمنٹ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عرب اتحاد کی ستائش
یمنی ارکان پارلیمنٹ نے صدر عبدربہ منصور ہادی کے اُن تمام اقدامات کے لیے اپنی سپورٹ ...
مشرق وسطی -
قطر نے سعودی سرحد پر جنگ چھیڑنے کی سازش کی: الشرق الاوسط
عربی روزنامے "الشرق الاوسط" نے ایسے دستاویزی ثبوت شائع کیے ہیں جن کے ...
مشرق وسطی -
ایران کے ساتھ مصالحت کے لیے ثالثی کی درخواست نہیں کی: سعودی عرب
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کسی بھی مصالحتی ثالث کا کوئی مطالبہ نہیں کیا اور اس ...
مشرق وسطی