.

ٹرمپ اور ان کے خاندان کی سکیورٹی پر کتنے اخراجات ہوتے ہیں ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی صدر کی سکیورٹی باریک بینی کے ساتھ اعلی ترین درجے کی منصوبہ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک میں بہترین سکیورٹی اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس عمل پر بالخصوص صدر کی تعطیلات کے دوران انتہائی اخراجات ہوتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ تقریبا ہر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اپنے ذاتی مقامات پر وقت گزارنے کے لیے فلوریڈا ، نیوجرسی یا ورجینیا کا سفر کرتے ہیں۔

فلوریڈا میں ٹرمپ کے اپنے ذاتی تفریحی مقام کے دورے پر 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

گولف کلبوں کے دورے کے موقع پر صدر کی سکیورٹی کے لیے استعمال میں آنے والی صرف گولف کار پر ہی 60 ہزار ڈالر کے اخراجات ہو چکے ہیں۔

سیکرٹ سروس کا ادارہ بھی ٹرمپ کے خاندان کے 18 افراد کو ان کے سفر کے دوران سکیورٹی کی خدمات پیش کرتا ہے خواہ یہ سفر کام سے متعلق ہو یا پھر تعطیلات کے حوالے سے۔

سال کے اوائل میں کام کے حوالے سے چار اسفار کے دوران ٹرمپ کے دو بیٹوں ایرک اور ڈونلڈ جونیئر کی سکیورٹی پر دس لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

رواں برس مارچ میں تعطیلات کے ایک سفر کے دوران ٹرمپ کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے 100 سے زیادہ سکیورٹی اہل کار مامور کیے گئے جس پر کم از کم 1.65 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

البتہ اب تک کے سب سے زیادہ اخراجات ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کے بیٹے بیرن کی سکیورٹی پر اُس وقت ریکارڈ کیے گئے جب وہ نیویارک میں اپنے نجی گھر میں قیام پذیر تھے۔ نیویارک کے میئر کے مطابق واشنگٹن منتقل ہونے سے قبل دونوں افراد کی سکیورٹی پر تین ماہ کے دوران 3.5 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ لوجسٹک مشقت علاحدہ رہی کیوں کہ جب بھی میلانیا اور ان کا بیٹا آمد و رفت کا ارادہ کرتے تو سیکورٹی وجوہات پر شہر کی کئی سڑکوں کو بند کرنا پڑتا تھا۔