مصر: بد بخت بیٹے نے بیوی کے اکسانے پر ماں قتل کردی
مصر میں ایک سنگ دل اور بدقسمت شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ بوڑھی ماں کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے ماں کے قاتل سے قصاص لینے کا مطالبہ کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماں کے قاتل اس کے مجرم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکندریہ شہر کےرہائشی ایک شخص نے بیوی کے اکسانے پر اپنی 81 سالہ ماں زینب السید محفوظ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ بے ہوش ہوئی تو اسے گھر کے صحن میں پھینک دیا اور خود اپنی چہتی بیوی کے ہمراہ ڈنر کے لیے گھر سے نکل گیا۔
تشدد کا شکار بوڑھی خاتون کے منہ سے نکلنے والا خون گھر کے دروازے سے باہر تک بہہ گیا۔ کسی ہمسائے نے خون دیکھا تو دروازہ کھٹکھٹا کر اندر آواز دی۔ مگر کوئی جواب نہ ملنے پر لوگ گھر کے اندر داخل ہوگئے جہاں انہیں بوڑھی خاتون خون میں لت پت ملی۔
پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو اسپتال پہنچایا جہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گئی۔ اہل محلہ پولیس کو اطلاع دی۔ جب بیٹے اور اس کی بیوی کو پتا چلا کہ پولیس انہیں ڈھونڈ رہی ہے تو وہ دونوں فرار ہوگئے مگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے دونوں کو دھرلیا۔ دوران بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو بیوی کے اکسانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے نے شہریوں کو سخت جذباتی کیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ماں کے قاتل سفاک بیٹے کو اسی بے رحمی کے ساتھ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
-
کویت : مصری باشندے کے ہاتھوں لبنانی بیوی کا بہیمانہ قتل
کویت میں مقیم ایک مصری استاد کے ہاتھوں اُس کی بیوی کے بہیمانہ قتل کی خبر نے لوگوں ...
مشرق وسطی -
مسلسل مذاق کرنے پر شوہر نے بیوی کو موت کی نیند سُلا دیا
امریکی حکام کے مطابق الاسکا میں ایک امریکی شہری پر بحری سفر کے دوران اپنی بیوی کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : بیوی نے راز داری کے ساتھ شوہر کو گُردہ عطیہ کر دیا
سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے علم میں لائے بغیر اُس کو اپنا ایک گُردہ ...
ایڈیٹر کی پسند