صنعاء میں عاشوراء: حوثی باغی ایران کو خوش کرنے کے لیے کوشاں
یمن میں حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز صنعاء میں "عاشوراء" منایا تاہم اس موقع پر موجود مجمع باغیوں کے پیروکار چند سو لوگوں تک ہی محدود رہا جن کو دارالحکومت کے وسط میں ہوائی اڈے کے راستے پر پھیلا دیا گیا تھا۔
یمن میں اس نئی فرقہ وارانہ سرگرمی نے عوام کے اندر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی جس کا سلسلہ 2014 کے اواخر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد ہی سامنے آیا۔
یمنی مبصرین کے نزدیک حوثی ملیشیا اپنے عوام اور وطن سے پہلے ایران کی خوشی اور اسے راضی کرنے کو مقدّم رکھتی ہے۔ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت میں اپنے زیر قبضہ مساجد کے ذریعے جمعے کے خطبوں میں "یوم عاشوراء منانے" کی دعوت دی۔
اس حوالے سے باغی حوثیوں کے سرغنہ عبدالملک الحوثی نے ایک ریکارڈ شدہ خطاب میں یمنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی ملیشیا کے واسطے جنگجو بھیجیں کیوں کہ محاذوں پر افراد کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔
غالب گمان ہے کہ عبدالملک الحوثی صعدہ کے پہاڑوں میں کسی غار میں روپوش ہے۔
-
یمن کو دوسرا گھر بنانے والا امریکی حوثیوں کے زیر قبضہ صنعاء سے اغوا
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ دو عشروں سے زیادہ عرصے ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کا دھوکہ، علی صالح صنعاء میں اپنے محافظین سے محروم
یمنی دارالحکومت میں حوثی ملیشیا نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا تحلیل شدہ ...
مشرق وسطی -
حوثیوں نے صنعاء سے اغواء بچے جنگ میں جھونک دیئے
یمن کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت صنعاء اور اس کے مضافات بالخصوص ...
مشرق وسطی