.

لاس ویگاس حملہ آور کی خاتون ساتھی جس کی تلاش جاری ہے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکام نے ایک ایشیائی خاتون کی تصویر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس خاتون کا تعلق گزشتہ رات لاس ویگاس میں موسیقی کی محفل میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور سے ہے۔ حملے میں کم از کم 50 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکام 62 سالہ خاتون Marilou Danley کی تلاش میں ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خونی حملہ کرنے والے شخص کی دوست ہے۔

لاس ویگاس کی پولیس کے مطابق یہ خاتون فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے جو کہ ماضی میں مجرم کے ساتھ سفر کرتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔

ایشیائی خدوخال کی حامل خاتون کا قد 4 فٹ اور 11 انچ ہے اور وہ نانی بن چکی ہے۔ فیس بک پر اس کا صفحہ امریکا میں اور اس کے بیرون خاندانی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔