یمن: حرض میں حوثی باغیوں کی قیادت کا صفایا
عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں باغیوں کے پانچ فیلڈ کمانڈر ہلاک
یمن کے شمال مغربی علاقے حرض میں جبل ابو النار کے مقام پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری سے حوثی باغیوں کے پانچ فیلڈ کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حرض ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کی صف اول قیادت میں شامل محور زمان ملیشیا کے سربراہ حیدر ردمان اپنے متعد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ ابو ھاشم الاحجی، ابو محمد الحاکم اور ابو حسن الاحوس نامی فیلڈ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
یہ تمام جنگجو کمانڈر سعودی عرب کی سرحد پر مختلف معرکوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ حرض ڈاریکٹوریٹ میں ان جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد اس علاقے میں حوثی باغیوں کا قریبا صفایا ہوگیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام میں حجہ گورنری میں باغیوں کے کئی سرکردہ لیڈر ہلاک ہوئے ہیں ان میں نمایاں طور پر عمار ابو خرفشہ، محمد علی حسن حاج، نجیب صالح الحیمی، طہ یحییٰ المدومی طور پرشامل ہیں جب کہ ان کے ساتھ دسیوں دوسرے جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
یمن کے 10 صحافی دو سال سے باغیوں کے زیر عتاب
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں نے دو سال سے 10 صحافیوں ...
بين الاقوامى -
باغی فورسز کے یمن میں ٹھکانوں پر حملوں کی تفصیلات جاری
سرحد پر تازہ آپریشن میں سیکڑوں جنگجو ہلاک اور زخمی
بين الاقوامى -
یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، ترمیم شدہ قرارداد کی حمایت
سعودی عرب کی سفارتی کوششوں سے ہالینڈ اپنی قرارداد واپس لینے پر مجبور
بين الاقوامى