’ہیضے کی وباء سے نمٹنے کی مساعی میں حوثی رکاوٹ ‘

امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی سے روکا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمن میں وبائی مرض کی شکل اختیار کرنے والے ہیضے کی خوف ناک وباء سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے عالمی اداروں کی راہ میں یمن کے باغی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں طبی امدادی آپریشن میں دلچسپی رکھنے والے اداروں کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ حوثی باغی اور علی صالح ملیشیا امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

ادھر صنعاء میں حوثیوں کی غیرقانونی حکومت کے قائم کردہ ’ایکشن گروپ‘ نے ایک بیان کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہیضے کی ویکسینیشن مہم کا کوئی فائدہ نہیں۔ باغیوں کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب ہیضے کی وباء سے نمٹنے کے لیے ادویات اور خصوصی ویکسین صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچائی جا چکی ہے۔

حوثیوں کی قائم کردہ غیرآئینی حکومت میں محکمہ صحت کے سیکرٹریوں عبدالعزیز الدیلمی اور نشوان العطاب پر مشتمل ایکشن گروپ کاکہنا ہے کہ جامعہ صنعاء کے ماہرین اور وزارت صحت کی ٹیم ہیضے کی وباء سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے۔

باغیوں کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی ادارہ خوراک کا ایک مال بردار جہاز ادویات، علاج کے سامان اور ہیضے کی ویکسین سمیت 85 ٹن سامان لے کر صنعاء کے ہوائی اڈے پر پہنچ چکا ہے۔

یمن میں ہیضے سے بچاؤ کے لیے کام کرنے والی ٹیموں اور امدادی اداروں نے شکایت کی ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ہیضے کی ویکسین متاثرین تک پہنچانے کی کوششوں میں بار بار رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ بچوں کو فراہم کی جانے والی ویکسین بھی انہیں پلانے سے روکا جا رہا ہے۔ طبی سامان لے کرآنے والے ہوائی جہازوں کو کئی بار صنعاء کے ہوائی اڈے پر اترنے سے روک دیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صنعاء اور دوسرے مقامات تک پہنچائے جانے والے امدادی سامان، ادویات اور ہیضے کی ویکسین کی لوٹ مار کی جاتی رہی ہے۔

حوثی شدت پسند عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیضےکی وباء کی روک کےلیے کی جانے والی مساعی میں بھی رخنہ اندازی کی جاتی رہی ہے۔ منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں ہیضے کی وباء سے 27 اپریل سے اب تک 2134 اموات ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران یمن میں ہیضے کے شکار 7 لاکھ 77 ہزار 229 افراد میں ہیضے کی تشخیص کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں