یمن میں طیارے کے حادثے میں دو اماراتی پائیلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے اور حادثے میں طیارے کے دونوں پائیلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق طیارے کے دونوں ہواباز علی المسماری اور بدر المرشدہ یمن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مشن کے دوران میں شہید ہوگئے ہیں۔ ان کا طیارہ فنی خرابی کی بنا پر تباہ ہوگیا تھا۔

لیکن وام نے حادثے کی جگہ اور وقت کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔متحدہ عر ب امارات سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف جنگ آزما اتحاد میں شامل ہے اور اس کے لڑاکا طیارے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں اور زمینی دستے بھی یمن میں موجود ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں