صدر پوتین کی شام میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے کل جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شام کے تمام نمائندہ دھڑوں پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں صدر پوتین نے کہا کہ امریکا اور روس دونوں شام میں مستحکم انداز میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں مشکلات کے باوجود امن کی بحالی میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم شام میں دہشت گردوں کو جلد شکست فاش سے دوچار کریں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ممکنہ دفاعی حملے کے بارے میں شک کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے۔ یہ قیمت متوازن اور مناسب ہے۔
-
شاہ سلمان اور صدر پوتین کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ...
بين الاقوامى -
امریکا اور روس کا اتوار سے شام میں جنگ بندی کا اعلان
ٹرمپ اور پوتین کے درمیان ملاقات میں شام سمیت مختلف عالمی امور پر بات چیت
بين الاقوامى -
امریکا کا شام کے بارے میں موقف اب زیادہ حقیقت پسندانہ ہے: صدر پوتین
ٹی وی پر نظر آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی زندگی میں بہت مختلف ہیں
بين الاقوامى