شاہ سلمان اور صدر پوتین کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ماسکو میں تاریخی ملاقات جاری ہے۔ان کی بات چیت کے ایجنڈے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون ، شام اور یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور سرفہرست ہیں۔

روسی صدر نے شاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ’’ مجھے اعتماد ہے کہ آپ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی‘‘۔اس کے جواب میں شاہ سلمان نے اپنے پرجوش استقبال پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہ نماؤں کی ملاقات کے موقع پر روس اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون سے متعلق دس بڑے سمجھوتوں پر دست خط متوقع ہیں۔ کریملن کے ایک بیان کے مطابق سمجھوتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں