.

خوشخبری: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ نمبر کے بغیر سم چارج کروا سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے موبائل فون کی پری پیڈ سم چارج کروانے کی خاطر اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو کریڈٹ ڈلوانے کیلئے مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں کریڈت لوڈ کروانے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہو گا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔