.

روسی خاتون میزبان پر براہ راست نشریات کے دوران چاقو سے حملہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک نامعلوم شخص نے Ekho Moskvy ریڈیو اسٹیشن کے دفتر میں داخل ہو کر ایک خاتون میزبان کو چاقو کے وار سے اُس وقت زخمی کر دیا جب وہ ہوا کے دوش پر براہ راست پروگرام کر رہی تھی۔ حملہ آور شخص کو پکڑ کر فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ریڈیو اسٹیشن کی ویب سائٹ پر نشر خبر کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ خاتون میزبان Tatyana Felgengauer کی گردن میں زخم آیا تھا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مذکورہ ریڈیو اسٹیشن کی ایک دوسری خاتون میزبان يوليا لاتينينا کے مطابق اسے رواں سال سلسلہ وار حملوں کے بعد روس سے فرار ہونا پڑا۔

روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے ترجمان الیگزینڈر کورنو ئے نے فیس بک پر بتایا کہ حملے کی حالیہ کارروائی ایک وحشیانہ عمل ہے۔

ادھر روسی میڈیا کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ حملہ آور سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور حملے کا سبب ذاتی نوعیت کا نظر آتا ہے۔

روسی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق 48 سالہ حملہ آور شخص کا نام بورِس گریٹس ہے اور وہ روس اور اسرائیل کی شہریت رکھتا ہے۔