ناسا میں شامل ہونے والے پہلے سعودی انجینئر الشہرانی سے ملئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی انجینیئر مشعل سعید الشہرانی نے امریکا کی بین الاقوامی خلائی ایجنسی (ناسا) کے اسکالرز کی ٹیم میں شمولیت کا اعزاز حاصل کر لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے عرب روزنامہ 'عکاظ' کے حوالے سے بتایا مسٹر الشہرانی پہلے سعودی شہری ہیں جنہیں مائیکرو گریوک پراجیکٹ میں انٹرویو کے بعد دیگر امیدواروں پر فوقیت کی وجہ سے ناسا میں شامل کیا گیا۔

روزنامہ 'عکاظ' سے گفتگو کرتے ہوئے الشہرانی نے بتایا کہ ہماری ٹیم کو ایک ایسا آلہ ڈیزائن کرنا ہے جو کشش ثقل کو 21 دن تک غیر موثر بنا دے۔ یہ آلہ زمین پر حاصل ہونے والے نتائج کے تقابل کیلئے خلا میں بھیجا جائے گا۔

مشعل شعید الشہرانی کا کہنا ہے کہ منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ سال رواں کے اختتام تک حوالے کر دیا جائے گا۔ الشہرانی مکینیکل انجینیئر ہیں۔ آرامکو میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ان کا تعلق سعودی عرب کے علاقے بیشہ کمشنری سے ہے۔ وہ ان دنوں سیلی کون ویلی کی سان خوزے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں