بھارتی پولیس نے ہزاروں لوگوں کے سامنے مسلمان خاتون کا برقعہ اتروا دیا

ہندوستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور جمہوریت کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی سے متعلق ایک وڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کیونکہ اس ریلی میں وزیراعلیٰ کو سننے آئی ایک مسلم خاتون سے پولیس زبردستی برقع اتروا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد بلیا پولیس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیاناتھ کی موجودگی میں پنڈال کی سیکورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر نے برقعے میں ملبوس مسلمان خاتون کو سرِ عام بے حجاب ہونے پر مجبور کر دیا۔ پولیس افسر کے حکم پر خاتون نے پہلے حجاب ہٹایا تاہم افسر کو اطمینان نہ ہوا تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھرے مجمے میں پورا برقعہ اتروا دیا۔

مذکورہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا نام سائرہ ہے اور وہ بلدیات کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں جب کہ وہ اپنے آبائی گاؤں سے برقعہ پہن کریہاں تک آئی اور اس اسلامی پردے پر کسی نے اسے نہیں روکا۔

دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں