بھارتی طالبہ نے نقل کی بدنامی سے بچنے سے خودکشی کے ذریعے موت کو گلے لگا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت کی ریاست چنائی کی ستیایامبھا یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی امتحان میں نقل کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کے بعد یونیورسٹی میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستیایامبھا یونیورسٹی میں ایک طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر شرمندگی سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنے آپ کو موت کے گھاٹ اتار لیا۔

اٹھارہ سالہ طالبہ کی مبینہ خود کشی کی خبر جیسے ہی سارے علاقے میں پھیلی تو مظاہرین آپے سے باہر ہو گئے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کے باہر فرنیچر کو آگ لگا دی اور احاطے میں موجود درخت بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

رات گئے مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے دو جڑواں بھائیوں اور دوستوں نے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبہ کی اتنی تذلیل کی کہ اسے یہ قدم مجبوراً اٹھانا پڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں