شامی حکومت نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی: ڈی میستورا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹافن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے ابھی تک جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں شرکت کی تصدیق نہیں ہے۔

ڈی میستورا نے سوموار کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ’’ گذشتہ رات ہمیں یہ پیغام موصول ہوا تھا کہ (شامی) حکومت (کا وفد) آج جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے روانہ نہیں ہوگا۔ہم فطری طور پر یہ توقع کرتے ہیں کہ حکومت بہت جلد اس جانب آئے گی‘‘۔

دریں اثناء روس نے ساحلی شہر سوچی میں ہونے والی شامی عوام کی کانگریس فروری تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتین نے گذشتہ ہفتے شامی عوام کے درمیان قومی مکالمے کے لیے یہ کانگریس نومبر ہی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن شامی حزب اختلاف کے بعض گروپوں نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔روس کے سفارتی ذرائع کے مطابق اب یہ کانگریس فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں