ترک فوج کے فضائی حملوں میں شمالی عراق میں 80 کرد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک فوج کی جانب سے کل بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں فوج کے فضائی حملوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے 80 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فضائی حملوں میں اسلحہ کا ڈپو اور متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے رواں ہفتے کے دوران شمالی عراق میں فضائی کارروائی میں کرد گروپ ’پی کے کے‘ تنظیم سے وابستہ 80 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق شمالی عرا میں فوجی کاررووائی کے لیے اسوس کے علاقے سے 27 نومبرجنگی طیاروں نے پرواز کی تھی۔ ترک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ اسلحہ، فوجی گاڑیاں اور جنگی ساز وسامان تباہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں