میئر لندن صادق خان امریکی صدر کے خلاف میدان میں آ گئے

امریکی صدر کو ری ٹویٹ مہنگا پڑ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لندن کے مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی۔ جی ہاں امریکی صدر بھی اسی ڈگر پر چل نکلے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں ایک شخص دوسرے معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویڈیو کو اسلام اور مسلمانوں سے منسوب کیا اور مسلمانوں کا دل دکھایا کی۔

واضح رہے کہ بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔

پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔ ایسی ویڈیوز ری ٹویٹ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی رہنماوں سے سخت خفگی کا بھی سامنا کر پڑ رہا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں