صنعاء ہوائی اڈے کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دستوری حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم الدلیمی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی کیمپ پر شدید بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی صنعاء میں بھی باغیوں کے متعدد اہداف پر بمباری کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔

قبل ازیں اتوار کو علی الصباح صنعاء کے جنوبی پہاڑی علاقوں بالخصوص حدہ کالونی کے اطراف میں پھیلے تلال الریان میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو پانچ نشانہ بنایا۔

بمباری کے وقت بڑی تعداد میں حوثی جنگجو ری پبلیکن گارڈ کے کمان سینٹر کے قریب حزیز کے مقام پر متمرکز تھے۔ اس کے علاوہ صنعاء کے جنوبی علاقے بیت بوس میں الحصن کے مقام پر بھی حوثیوں کی بڑی تعداد مورچہ بند ہے، انہیں بھی اتحادی طیاروں کی بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ادھرعرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یمن کی تازہ ترین صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے صدر مقام صنعاء میں گذشتہ منگل سے باغی گروپ حوثیوں اور ان کے حلیف مںحرف سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کے درمیان لڑائی چھڑی گئی تھی۔ یہ لڑائی اب زیادہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں فریقوں میں ہونے والی لڑائی میں کم سے کم 80 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں