قطر انتہا پسندانہ نظریات کا بڑا مددگار ہے:امریکی مشیر برائے قومی سلامتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میکماسٹر نے ترکی اور قطر پر انتہا پسندانہ نظریات کی ترویج کے لیے رقوم مہیا کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔وہ واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک میں ایک پینل میں گفتگو کررہے تھے۔

اخبار دا نیشنل کی رپورٹ کے مطابق مسٹر میکماسٹر نے قطر اور ترکی کی متشدد انتہا پسندانہ اسلامی نظریے کی مالی معاونت کے لیے نیا کردار اختیار کرنے کی مذمت کی ہے جو ان کے بہ قول مغربی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ ریڈیکل اسلامی نظریہ واضح طور پر تمام مہذب شہریوں کے لیے ایک شدید خطرہ ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس خطرے کو کوتاہ نظری سے دیکھا گیا ہے اور ہم نے اس پر بھرپور توجہ مرکوز نہیں کی ہے کہ اس کو خیراتی اداروں ، مدارس اور دوسری سماجی تنظیموں کے ذریعے کیسے آگے بڑھایا جارہا ہے‘‘۔

میکماسٹر نے امریکا کو ماضی میں سیاسی اسلام اور الاخوان المسلمون سے لاحق خطرات کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی الاخوان المسلمون کے بڑے پشتی بان ملک ہیں ۔ان کے بہ قول یہی سبب ہے کہ ترکی کے حالیہ برسوں کے دوران میں مغرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کے ان الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول دعوے قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں