صدر ٹرمپ کی کُرسی پر براجمان یہ بچّہ کون ہے ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے چھوٹے بچّے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وہائٹ ہاؤس میں اپنے دادا کے دفتر کی نشست پر بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔
ایرک ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر جاری تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق لکھا ہے کہ "ننھا لوک امریکا کو دوبارہ سے عظیم تر بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے"۔ آخری جملہ وہ عبارت ہے جو ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بطور نعرہ استعمال کرتے تھے۔
ایرک فریڈرک ٹرمپ جنوری 1984 میں پیدا ہوا۔ وہ ٹرمپ کا دوسرا بیٹا ہے اور اس کی ماں سابق فیشن ماڈل ایوانا ہے۔ ایرک بنیادی طور پر کاروبار سے وابستہ ہے۔ وہ ٹرمپ آرگنائزیشن کا وائس چیف ایگزیکٹو بھی ہے۔
سال 2006 میں اس نے ایرک ٹرمپ فاونڈیشن قائم کی جس کے تحت بچوں کے لیے سینٹ جوڈ ہسپتال کے واسطے عطیات جمع کیے گئے۔ وہ شراب بنانے والی ایک کمپنی کا مالک بھی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے گولف کلبوں میں سے 18 کی نگرانی ایرک کے ہاتھ میں ہے۔
ایرک ٹرمپ اور اس کی بیوی لارا کے گھر 13 ستمبر کو ننھے لوک کی آمد ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ نویں مرتبہ دادا یا نانا بن گئے۔
ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ٹرمپ کے 5 بچّے ہیں جب کہ ان کی بیٹی ایوانکا کے تین بچّے ہیں۔