’’حوثی ملیشیا یمن میں عالمی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے‘‘

صنعاء میں جو کچھ رونما ہورہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے : اقوام متحدہ ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسما عیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ ’’ صنعاء میں جو کچھ رونما ہورہا ہے ، یہ بالکل ناقابل قبول ہے اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہے‘‘۔وہ حوثی ملیشیا کی سابق صدر مقتول علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیوں اور ان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعات کا حوالہ دے رہے تھے۔

انھوں نے جمعہ کی شب اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹویٹس میں جنرل پیپلز کانگریس کے لیڈروں اور کارکنان کے خلاف حوثی ملیشیا کی تشدد آمیز کارروائیوں اور ان کے خاندانوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نے لکھا ہے کہ ’’ انھوں نے جنرل پیپلز کانگریس کے سینیر لیڈروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی ہے‘‘ ۔ مگر انھوں نے ان لیڈروں کا نام بتایا ہے اور نہ اس ملاقات کی تاریخ ظاہر کی ہے۔

وہ لکھتے ہیں کہ انھوں نے ان لیڈروں سے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان سے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے کسی بہتر طریقے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’انھوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش اور دوسرے عہدے داروں سے یمن میں جاری بحران ، انسانی صورت حال اور اس بحران کے سیاسی حل کے سلسلے میں تعمیری اور مفید بات چیت کی ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں