یمنی فوج نے شبوہ میں دو روز میں 80 حوثی جنگجوگرفتار کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمنی فوج نے گذشتہ دو روز میں جنوبی مشرقی صوبے شبوہ کے دو اضلاع بیحان اور عسیلان میں لڑائی کے دوران میں 80 حوثی جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

شبوہ گورنری کے یہ دونوں اضلاع حوثی ملیشیا کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے رہے ہیں۔یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ بیحان اور عسیلان پر ان کے کنٹرول کے بعد حوثیوں کو جنوب سے ملنے والی رسد منقطع ہوجائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی فتح اس محاذ پر حوثیوں سے شہروں کی آزاد کرنے کی مہم کا تسلسل ہے۔اس سے وسطی یمن میں واقع البیضاء کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کی راہ ہموار ہوگی۔

انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج کی انجنیئرنگ ٹیموں نے بیحان میں حوثی ملیشیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور ناکارہ بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔

یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے جمعہ اور ہفتے کو حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی کے بعد ضلع بیحان کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ تاہم اس ضلع میں واقع وادی خیر میں یمنی فوج کی حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری ہے۔ سرکاری فوج کے اس وادی پر کنٹرول کے بعد شبوہ گورنری مکمل طور پر حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں