خامنہ ای سے الزامات دُور کرنے کے لیے وڈیوز میں پاسداران کی جعل سازی
برطانوی اخبارThe Times کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے عناصر نے بعض وڈیو کلپوں میں جعل سازی کر کے انہیں انٹرنیٹ پر پھیلا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایرانی نظام کے خلاف اس پوری احتجاجی تحریک کو صرف حسن روحانی کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں تبدیل کر دینا ہے۔
وڈیو کلپوں کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ اس بحران میں مرشد اعلی علی خامنہ ای پر سے الزامات کو دُور کر کے ان کا رُخ ایرانی صدر روحانی کی جانب پھیر دینا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں ایرانی اکیڈمکس کی معلومات کا سہارا لیا گیا ہے جن کے مطابق پاسداران انقلاب کی مقرّب ایک فلم پروڈکشن کمپنی نے الزامات ایرانی صدر کے سَر تھوپنے کے لیے وڈیوز کا سلسلہ پھیلایا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاسداران انقلاب صدر روحانی سے انتقام لینے کی کوشش کر رہی ہے کیوں کہ روحانی نے اس سے پہلے پاسداران انقلاب اور اس کی ذیلی ملیشیاؤں کے لیے مختص کیے جانے والے سالانہ بجٹ کی بڑی رقم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ایران میں دس روز سے جاری احتجاج میں مظاہرین نے علی خامنہ ای پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں ایسا آمر قرار دیا تھا جو ملک کو آہنی گرفت کے ساتھ چلا رہا ہے۔
-
یمن کے حوثیوں سے ایران کے دوستانہ مراسم کب اور کیسے قائم ہوئے؟
حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی کا مقصد خلیج کی سلامتی کو تباہ کرنا ہے
بين الاقوامى -
ایران میں انتفاضہ کا 9 واں دن، 50 ہلاکتوں کے خلاف’یوم الغضب‘
تبریز میں احتجاجی مظاہرے روکنے کےلیے شہر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
مشرق وسطی -
امریکا ہمارے خلاف مسلسل خطرناک سازشیں کر رہا ہے: ایردوآن
ترک بنکار کی ایران کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کے ٹرائل کی مذمت
بين الاقوامى