.

یمن : صعدہ میں عرب اتحاد کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائیلٹ محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگی مہم میں شریک عرب فوجی اتحاد کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ اس کے دونوں پائیلٹ بال بال محفوظ رہے ہیں۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی شاہی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ اتوار کی سہ پہر صعدہ میں فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوا ہے۔اس وقت وہ یمن میں ایک کارروائی کے بعد سعودی عرب میں اپنے اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔اس واقعے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اتحادی فوج نے ان دونوں پائیلٹوں کو حادثے کی جگہ سے لانے کے لیے مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی کی ہے اور وہ دونوں اب سعودی عرب واپس پہنچ چکے ہیں۔