بھارتی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لی گئی۔

جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے ایئر ہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔

تقریباً 5 لاکھ ڈالرز جو بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے ہیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو اسے معقول معاوضہ دیتا تھا اور بتایا کہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ کئی دیگر ایئر ہوسٹس بھی ملوث ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں