حمیمیم کے اڈے پر حملہ امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے کیا گیا : روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کی وزارت دفاع نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے حمیمیم کے فضائی اڈے پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے میں شامی اپوزیشن کی مدد کی۔

وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق حمیمیم کے اڈے پر حملہ کرنے والے طیاروں نے اِدلِب کے جنوب مغرب میں سیف زون سے اڑان بھری ، اس علاقے پر معتدل اپوزیشن گروپوں کا کنٹرول ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکی CIA کی مدد سے کیا گیا۔

روسی وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اس نے ترکی کے چیف آف اسٹاف اور ترکی کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کو بھیجے گئے خطوط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے ذمّے اُمور پر کاربند رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں