.

ہالینڈ : آندھی کے دوران خاتون اور بچّہ موت سے بال بال بچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعرات کے روز جرمنی کے مغربی علاقے اور ہالینڈ کے بعض حصّے شدید طوفانی آندھی "فریڈریکا" کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ہالینڈ کی ایک سڑک پر نصب سکیورٹی کیمرے کی آنکھ نے ایک دل چسپ منظر محفوظ کر لیا۔

وڈیو کلپ میں ایک ڈچ خاتون سڑک پر اپنے بچّے کو پرام میں لے جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان دونوں کے ایک بڑے درخت کے برابر سے گزرنے کے دوران یہ درخت آندھی کی شدت سے گر گیا۔ قریب تھا کہ مذکورہ خاتون اور ان کا بچّہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے تاہم دونوں ماں بیٹے حیرت انگیز طور پر یقینی موت سے محفوظ رہے۔ یہ بھاری درخت گرا تو خاتون اور ان کا بیٹا محض چند سینٹی میٹر آگے تھے۔

یاد رہے کہ فریڈریکا آندھی کے نتیجے میں جرمنی اور ہالینڈ کے کئی علاقوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت اور بندر گاہیں پر سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئیں۔ اس کے علاوہ فضائی پروازیں بھی روک دی گئیں جب کہ متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔