طلاق کے سبب پوتین کے داماد کو آدھی دولت سے ہاتھ دھونے پڑے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی صدر ولادیمر پوتین کی بیٹی کترینا تیخونووا کو طلاق دینے کے سبب اُس کے کھرب پتی تاجر شوہر کریل شمالوف کو اپنی آدھی دولت سے محروم ہونا پڑا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی بلوم برگ نے جمعرات کے روز باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان علاحدگی ہو گئی ہے۔ تاہم ذرائع نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ علاحدگی قانونی نوعیت کی ہے یا نہیں۔

شمالوف نے 2013 میں مراکش کے شہر مراکش میں پوتین کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ اس کے بعد سے شمالوف کی دولت حیران کن طور پر بڑھتی رہی اور حصص کے بازار میں اس کی مالیت دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

شادی سے ایک برس قبل شمالوف نے ترقی پا کر Sibur کمپنی میں نائب چیف ایگزیکٹو کا عہدہ حاصل کر لیا تھا۔ کمپنی کے مرکزی مالکان نے اسے کمپنی کے 4.3% حصص دے دیے تھے۔ شادی کے بعد 2014 میں شمالوف نے روسی حکومت کے بینکGazprombank سے قرضہ حاصل کر کے کمپنی کے مزید 17% حصص خرید لیے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق روسی صدر پوتین کی بیٹیوں کترینا اور میرینا کی زندگی ان موضوعات میں سے ہے جن میں روسی میڈیا کو بہت ہی تھوڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں