ایران حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا : مشیر علی خامنہ ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے دباؤ کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں اپنا اثر ورسوخ کم نہیں کرنا چاہتا ہے اور وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق علی اکبر ولایتی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ ایران کے خطے میں اثرات ناگزیر ہیں اور وہ ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اپنا اثر ورسوخ برقرار رکھے گا‘‘۔

واضح رہے کہ فاؤنڈیشن برائے دفاع جمہوریت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی جانب سے سالانہ 70 سے 80 کروڑ ڈالرز امداد ملتی ہے ۔ یہ تفصیل مشرق ِ وسطیٰ کے امور کے ماہر ٹیلر اسٹیپلٹن نے ایک ٹویٹ میں جاری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں