مصر: فوج کے ہاتھوں انتہائی خطرناک دہشت گرد گروہ کا خاتمہ
مصر میں فوج نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سیناء میں جاری آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور 400 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ یہ بات منگل کے روز سرکاری ٹیلی وژن پر فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
بیان کے مطابق ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد گروہ کے مذکورہ دس "تکفیری" تخریب کار العریش شہر میں ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز آلات برآمد ہوئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 400 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا جن میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے عناصر بھی ہیں۔ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل مصری فوج اعلان کر چکی ہے کہ اس نے 9 فروری سے سیناء کے وسط اور شمال کے علاوہ ڈیلٹا مصر اور دریائے نیل کے مغرب میں واقع صحرائی علاقوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقابلے کے ایک جامع منصوبے پر عمل درامد شروع کر دیا ہے۔
-
مصر: سیناء آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 92 مطلوب افراد گرفتار
مصر کی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے "سیناء 2018" آپریشن کے ...
بين الاقوامى -
مصر: بچوں کی آن لائن خرید وفروخت کا لرزہ خیز دھندا طشت ازبام
مرکزی ملزم کا تعلق عرب ملک سے ہے لیکن وہ ان دنوں ہالینڈ میں مقیم ہے
مشرق وسطی -
مصر: دہشت گردی کے خلاف جامع اور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز
مغربی سرحد سیل، العریش کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ
مشرق وسطی