مردوں کے سامنے بغیر آستین کے کپڑے پہننا عورت کی ذلت ہے: سابق کینیڈین وزیراعظم

ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پر حرف آتا ہے: کیم کیبل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیر آستین کے والے کپڑوں پہننے پر تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

سابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ان کے پیغام سے بحث چھڑ گئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا انھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پر حرف آتا ہے.ان کے ٹوئٹر کی ٹوئیٹ پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ عورت کے صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ ان کے کپڑوں پر۔

کسی نے کہا سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیوی مشل اوباما متعدد باربغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہے جبکہ کسی نے کینیڈا کی وزیراعظم پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا انھوں نے خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990بھڑکیلے کپڑے زیب تن کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں