.

فرانس میں بچوں سے متعلق فحش مواد رکھنے والا استاد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں پولیس نے بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے الزام میں سکول کے ایک استاد کو حراست میں لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 50 سالہ اسکول ٹیچر کو مونٹریال سے حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے بچوں کی ویڈیوز پر مبنی فحش مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم اسے تدریسی عمل میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پچاس سالہ اسکول ٹیچر کو مونٹریال کے علاقے میں اسٹنانیلاس اسکول سے حراست میں لیا گیا۔ اس کے قبضے سے بچوں کے لیے فحش مواد کے ساتھ اسے بچوں میں تقسیم کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

ملزم کے وکیل مائیکل مورینا نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس کے موکل گذشتہ روز 780 امریکی ڈالر کے مساوی رقم کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ اس پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ پر بات چیت سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔