سعودی عرب سے روابط سے سیکڑوں برطانوی شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہیں: تھریزا مے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریزا مے نے پارلیمان میں سعودی عرب کے ساتھ روابط کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تعاون کی بدولت برطانیہ میں سیکڑوں افراد کی زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی تھی۔

انھوں نے بدھ کو دارالعوام میں حزب ِ اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربائن کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط استوار ہیں ۔ یہ تعلق بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے اس ملک میں سیکڑوں افراد کی زندگیاں بچائی گئی ہیں ‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ ہم سعودی عرب میں اصلاحات کو ملاحظہ کررہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘‘۔

وزیراعظم تھریز ا مے نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔انھوں نے ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ وہ اس کے بعد برطانوی وزیراعظم کے لندن میں دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے تھے جہاں تھریزا مے نے ان کا خیرمقدم کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں