تیسرے بیٹے کی پیدائش، میسی کی فٹ بال میچوں میں شرکت سے معذرت
اسپین کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مشہور فٹ بالر لیونل میسی نےبارسلونا کلب کے ایک میچ میں تیسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
بارسلونا کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائنی فٹ بالر مقامی مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ وہ کسی نجی مصروفیت میں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی اہلیہ نے تیسرے بچے کو جنم دیا۔
بارسلونا کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کی عدم موجودگی کے باعث ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس کی جگہ ییری مینا کو رکھا گیا ہے۔
اسپانوی اخبار ’مارکا‘ کے مطابق میسی کی اہلیہ انتونیلا نے ہفتے کو تیسرے بچے کو جنم دیا ہے۔ بچے کا نام ’سیرو‘ رکھا گیا ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں میسی کی اہلیہ نے امید سے ہونے کی خبر سنائی تھی۔
-
ایرانی میسی کے بعد، تہران میں کرسٹیانو رونالڈو بھی نمودار
بارسلونا فٹ بال کلب کے ستارے لیونل میسی کی شباہت رکھنے والے نوجوان کی جانب سے ہلچل ...
مشرق وسطی -
ننھے افغان مداح کی اپنے ہیرو ’لیئونل میسی‘ سے ملاقات
افغانستان کے چھ سالہ غریب بچے مرتضیٰ احمدی نے فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
شکست سے دلبرداشتہ میسی فٹبال کو خیرباد کہہ گئے
فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ...
بين الاقوامى