ایردوآن کا عفرین پر کنٹرول کا اعلان، ترکی کے پرچم لہرا دیے گئے
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج نے شام کے شہر عفرین پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے وہاں ترکی کا پرچم بھی لہرا دیا ہے۔
ایردوآن نے اتوار کے روز بتایا کہ عفرین شہر کا مرکز مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور شہر میں ترکی کے پرچم بلند کر دیے گئے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ شامی آبزرویٹری کے مطابق ترکی کی فورسز اپنے ہمنوا شامی گروپوں کے ساتھ اتوار کے روز شمالی شام میں کرد اکثریت والے شہر عفرین میں داخل ہو گئیں۔
آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ اس وقت شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔
شام میں ترکی کی حمایت یافتہ جیشِ حُر کے ترجمان محمد الحمدین کے مطابق اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے جنگجو اتوار کے روز صبح صادق سے کچھ دیر پہلے عفرین میں داخل ہوئے اور شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں کے انخلاء کے بعد شہر کے مختلف حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ الحمدین کا کہنا تھا کہ شامی جیشِ حُر کے جنگجوؤں کو ابھی تک کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ترکی کی فورسز اور اس کو سپورٹ کرنے والی جیشِ حُر کے گروپوں نے علاقے کے زیادہ تر رقبے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عفرین شہر کا تین طرف سے محاصرہ کر لیا تھا۔
آبزرویٹری کے مطابق ترکی کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ بدھ سے اب تک 2 لاکھ سے زیادہ شہری عفرین چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
-
ترک طیارے کی عفرین میں اسپتال پر بمباری ، دو حاملہ خواتین سمیت 16 افراد ہلاک
شام میں کرد ملیشیا کے زیر قبضہ شمالی شہر عفرین پر ترک فوج کے ایک فضائی ...
بين الاقوامى -
عفرین پر کنٹرول کے بعد اسے شامی حکومت کے حوالے نہیں کریں گے : انقرہ
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین نے توقع ظاہر کی ہے کہ شام کے ...
بين الاقوامى -
ترک فوج آج شامی شہر عفرین کا مکمل محاصرہ کرلے گی: صدر ایردوآن
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی فوج شام کے شمالی شہر عفرین کا آج ...
مشرق وسطی