پاسداران انقلاب دشمن فوج ہے جو دہشت گردی کی فنڈنگ کرتی ہے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نئے سال کے آغاز پر ایرانی عوام کو "نوروز" کے تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس پیغام کو ایرانی نظام بالخصوص پاسداران انقلاب کو کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے واسطے استعمال کیا۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ "میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو خوب صورت تہوار نوروز کی مبارک باد پیش کرتا ہوں"۔ تاہم ٹرمپ نے ایرانی عوام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق "حکمران لوگوں کی خدمت کے بدلے خود اپنے کام آ رہے ہیں"۔

ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے بارے میں کہا کہ وہ "ایک دشمن فوج ہے جو ایرانی عوام کو کچل کر ان سے مال بٹورتی ہے اور اس مال کو بیرون ملک دہشت گردی کی فنڈنگ میں استعمال کر تی ہے"۔

امریکی صدر نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے شامی حکومت کی معاونت اور شام ، عراق اور یمن میں دہشت گردوں کی سپورٹ کے واسطے 16 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ ٹرمپ نے پاسداران انقلاب پر ایرانی عوام کو قلّاش کرنے اور شہری حقوق کچلنے کا الزام عائد کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں