برطانیہ : 70 برس سے ملکہ الزبتھ کے شریکِ حیات شہزادہ فلپ ہسپتال میں
برطانیہ میں بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ران کے آپریشن کے سلسلے میں منگل کی دوپہر کِنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا آپریشن بدھ کے روز ہو گا۔
واضح رہے کہ 96 سالہ شہزادہ فلپ آخری چند ہفتوں میں کئی عوامی ایونٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
شہزادہ فلپ گزشتہ چند سالوں میں دل کے مسائل اور بعض دیگر امراض کا شکار ہو چکے ہیں تاہم عمومی طور پر وہ ابھی تک اچھی صحت کے مالک ہیں۔
انہوں نے نومبر 2017ء میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ شادی کی 70 ویں سال گرہ منائی تھی۔ اس موقع پر برطانیہ کی ملکہ نے اپنے شوہر کو ایک چٹان قرار دیا تھا جس پر وہ انحصار کرتی ہیں۔
-
کویت میں فریزر میں مردہ پائی گئی ملازمہ کی لاش کی فلپائن واپسی
کویت میں ایک اپارٹمنٹ کے فریزر میں مردہ پائی گئی فلپائنی ملازمہ کی لاش پرواز ...
بين الاقوامى -
فلپائن کی اپنے شہریوں کو کویت میں کام جاری رکھنے کی اجازت
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے خلیجی ریاست کویت سے اپنے شہریوں کی واپسی کے ...
بين الاقوامى -
فلپائن : آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری ، ہزاروں افراد بے گھر
فلپائن میں ایک آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ہے اور اس سے لاوا نکلنے کے نتیجے میں ...
بين الاقوامى