کویت میں فریزر میں مردہ پائی گئی ملازمہ کی لاش کی فلپائن واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

کویت میں ایک اپارٹمنٹ کے فریزر میں مردہ پائی گئی فلپائنی ملازمہ کی لاش پرواز کے ذریعے اس کے آبائی وطن پہنچا دی گئی ہے۔فلپائن کے وسطی شہر ایلو ایلو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لاش وصول کرنے کے لیے متوفیہ کے ایک سو سے زیادہ رشتے دار اور دیگر ہمدرد اور غم گسار موجود تھے۔ انھوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف دلانے کے مطالبات درج تھے۔

ایلو ایلو کے ہوائی اڈے کے کارگو ٹرمینل سے جب جوآنا ڈیما فیلس کا تابوت اتارا گیا تو اس کے والدین ، بہن اور دوسرے قریبی رشتے دار پھوٹ پھوٹ کر رو دیے۔ اس موقع پر فلپائنی کانگریس کے ایک رکن اور مقامی حکام بھی لاش وصول کرنے والے لوگوں کے درمیان موجود تھے ۔ان کی ٹی شرٹس پر بھی ’’ جوآنا ڈی ڈیما فیلس کو انصاف دو‘‘ کی عبارت لکھی تھی۔انھوں نے کویت میں پراسرار حالات میں اس فلپائنی ملازمہ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس 29 سالہ فلپائنی ملازمہ کی لاش اسی ماہ کے اوائل میں کویت میں ایک خالی اپارٹمنٹ کے فریزر سے ملی تھی اور اس کے آجر میاں بیوی اس کو مبینہ طور پر موت کی نیند سلا نے کے بعد لاش فریزر میں ڈال کر ملک سے فرار ہوگئے تھے۔کویتی حکام نے ان کی شناخت کا پتا چلا لیا ہے لیکن ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔اس آجر میاں کا تعلق لبنان اور اس کی بیوی کا تعلق شام سے ہے۔

اس واقعے کے بعد سے فلپائن اور کویت کے درمیان سفارتی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے عر ب آجروں پر اپنی فلپائنی ملازماؤں کی آبروریزی کرنے ، ان سے 21،21 گھنٹے کام لینے اور انھیں بچا کچھا کھانا دینے کے سنگین الزامات عاید کیے ہیں۔

انھوں نے کویت میں مزید فلپائنی ورکر بھیجنے پر تاحکم ثانی پابندی عاید کردی ہے اور اپنے ملک کی فضائی کمپنیوں کو اس خلیجی ریاست سے واپسی کے خواہاں کسی بھی تارک وطن فلپائنی کو مفت وطن واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

کویت میں مردہ پائی گئی گھریلو ملازمہ کے  ضعیف العمروالد نے فلپائن  کی تارکین وطن  کی انتظامیہ  سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کویت میں مردہ پائی گئی گھریلو ملازمہ کے ضعیف العمروالد نے فلپائن کی تارکین وطن کی انتظامیہ سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں