سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا نجران کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔

سعودی حکام نے بتایا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک اور میزائل اس سرحدی شہر کے نزدیک صحرا میں گرا ہے۔

حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل حملے کر چکے ہیں ۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے حوثی باغیوں نے اس شہر کی جانب دس ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں اور انھوں نے ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں