امریکی سینیٹ : خارجہ تعلقات کمیٹی کی مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے پیر کے روز معمولی اکثریت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مائیک پومپیو کے بطور وزیر خارجہ تقرر کی تائید کر دی۔

توقع ہے کہ رواں ہفتے سینیٹ کی جانب سے بھی اس تقرر کی توثیق کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے آخری لمحے میں پومپیو کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔ اس سے قبل رینڈ پال عراق جنگ اور دیگر بعض امور میں پومپیو کے مواقف کے سبب ان کے مخالف تھے۔ اس طرح سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کو معمولی برتری حاصل ہو گئی۔

رائے شماری کے بعد ماحول میں تناؤ دیکھا گیا۔ اس کا سبب خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ایک رکن کی غیر حاضری اور ایک ڈیموکریٹک سینیٹر کا اپنی رائے کو "نہ" سے پومپیو کی سپورٹ (ہاں) میں بدل دینا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مارچ کو "ایرانی جوہری معاہدے" کے سبب اختلاف کے باعث وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو برطرف کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ ٹرمپ نے ٹیلرسن کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں