سعودی عرب، عمان اور اردن کے درمیان خطے کی صورتحال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب، عمان اور اردن نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران بن فرحان کو اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی جانب سے فون موصول ہوا۔

فون کال کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس معاملے پر دو طرفہ رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر بات چیت ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size