یمن : صعدہ کے قبائل نے ایران کی حمایت سے برپا حوثیوں کی بغاوت مسترد کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے شمالی صوبے صعدہ کے بعض قبائل نے ایرانی صفوی نظریے اور ایران کی حمایت سے حوثی ملیشیا کی حکومت کے خلاف ستمبر 2014ء میں برپا شدہ مسلح بغاوت کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا صوبہ عرب یمنی ہے۔

صعدہ کے ان قبائل نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے بچوں کی ایک بے مقصد جنگ کے لیے بھرتی کا سلسلہ روک دیں ۔

انھوں نے کہا کہ صعدہ کے قبائل عرب اتحاد میں شامل رکن ممالک کے سفراء سے ملاقاتوں کے لیے ایک سیاسی کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ ان کی سرزمین سے حوثیوں کو لڑائی کے بعد نکال باہر کیا جاسکے۔

صعدہ کے مختلف قبائل کے نمائندوں نے حال ہی میں اپنے مؤقف کے اعلان کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔انھوں نے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں